127

بہار میں عبرتناک واقعہ رونما/کوروناوائرس میں مبتلا90سال کی ماں کوجنگل میں چھوڑدیا

پٹنہ:8اگست/ریاست بہار کے علاقہ اورنگ آباد میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بیٹے نے اپنی90 سال کی ضعیف العمر ماں کوکوروناوائرس میں مبتلاء ہونے کے شبے میں جنگل میں چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق بزرگ خاتون کے مہلک وائرس میں مبتلاء ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد گھر کے افراداس معمرخاتوں کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ بعد میں اہل خانہ نے رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں پھینک دیا اور گھر آگئے۔ ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے پر وہاں پہنچے پولیس اہلکاروں نے جب سن رسید خاتون کو اسپتال میں داخل کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہے۔ بوڑھی خاتون سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ کورونا کی خبر اہل خانہ کو ہوگئی تھی اور اس کے بعد اہل خانہ نے اس معمر خاتون کو جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 90سالہ معمر خاتون ایک گھنٹے تک جنگل میں اکیلے تڑپتی رہی۔ خاتون کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ سن رسیدہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے اس پورے واقعہ کے سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے اور اہل خانہ کی تلاش تیز کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں