پونچھ میں بچوں کے حقوق کے بارے میں تین روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد 0

پونچھ میں بچوں کے حقوق کے بارے میں تین روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد

پونچھ/ندائے کشمیرماجد چوہدری /
مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں نیشنل ڈویلپمنٹ یوتھ کلب نے ساگرہ بلہار منکوٹ , دیگوار ، دھراٹی و بالاکوٹ میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ ان آگاہی پروگراموں کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں اور بچوں کو حفاظتی اقدامات اور بچوں کے حقوق کے نفاذ اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان پروگراموں میں نیشنل ڈٰٰویلپمنٹ یوتھ کلب کے ٹیم ممبران نے بچوں سے متعلق مختلف مسائل جیسے چائلڈ لیبر، چائلڈ میرج، گھریلو تشدد اور دیگر زیادتیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم ممبران نے بچوں اور والدین کے ساتھ ہیلپ لائن نمبر شیئر کیے ۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اسطرح کے مسائل کو 1098 اور 112 پر رپورٹ کریں۔ مزید ٹیم نے عوام کو دھماکہ خیز آرڈیننس اور رسک ایجوکیشن کے لیے محفوظ رویہ کے بارے میں آگاہ کِیا ۔یہ تمام پروگرام سبزار احمد پروجیکٹ مینیجر کی نگرانی میں نصرت بیگم صدر این ڈی وائی سی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں