پونچھ میں محکمہ سماجی بہبود نے 126 افراد میں چار پہیوں والی سکوٹیاں تقسیم کیں 0

پونچھ میں محکمہ سماجی بہبود نے 126 افراد میں چار پہیوں والی سکوٹیاں تقسیم کیں

چابیاں ڈپٹی کمشنر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن و ڈی ڈی سی ممبران کے ہاتھوں دی گئیں

پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

۲۶ اگست / مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں 26 اگست 2023 بروز سنیچر بمقام ڈاک بنگلو پونچھ میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری، چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ، تعظیم اختر، رُکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی، رُکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ شاہنواز چوہدری و دیگر اراکین کے ہاتھوں 126 معذور افراد میں چار پہیہ سکوٹیوں کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی سکوٹیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر معذور افراد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایل جی انتظامیہ بالخصوص محکمہ سماجی بہبود، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری، ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر و دیگر ڈی ڈی سی ممبران و بی ڈی سی چیئرپرسنز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان گاڑیوں سے انکی بہت بڑی مشکلات کا ازالہ ہوا ہے کیونکہ انہیں پیدل چلنے و گاڑیوں میں دھکے کھانے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے بعد انہوں نے ان سکوٹیوں کا مطالبہ کر فہرستوں میں اپنے نام درج کروائے اور آج ہمیں یہ سکوٹیاں ملیں۔
اس ضمن میں ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر پونچھ موہندر پال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معذور افراد میں سکوٹیاں تقسیم کرنے کا دوسرا مرحلہ تھا جبکہ پہلے مرحلے میں 10 معزور افراد کو سکوٹیاں تقسیم کی گئی تھیں اور آج دوسرے مرحلے میں 126 افراد کو سکوٹیاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کو تیسرے مرحلے میں عنقریب سکوٹیاں تقسیم کی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں