بیروزگاری و بڑھتی مہنگائی پر پونچھ کی عوام نے کیا تشویش کا اظہار 0

بیروزگاری و بڑھتی مہنگائی پر پونچھ کی عوام نے کیا تشویش کا اظہار

مرکزی سرکار و ایل جی انتظامیہ سے روزگار پیدا کرنے و مہنگائی پر قابو پانے کا کیا مطالبہ

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

۲۵ اگست // مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی عوام نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار و بالخصوص مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے بیروزگار نوجوان ذہنی طور پر پریشان ہورہے ہیں اور غلط سوسائٹی کی جانب گامزن ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کے بعد سب سے بڑی مار عام آدمی پر مہنگائی کی ہے جس نے لوگوں کی قمر توڑ دی ہے اور غریب کی تھالی سے روٹی اس طرح غائب ہوگئی ہے جس طرح بوتل سے نکلا ہوا جن۔
انہوں نے مرکزی سرکار و بالخصوص مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ بیروزگار نوجوانوں کے لیے روزگار مہیا کروائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پائے تاکہ عام آدمی راحت کی سانس لے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں