پونچھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے قبرستان میں ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی 0

پونچھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے قبرستان میں ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

زخمی افراد ضلع اہسپتال پونچھ میں منتقل، علاج و معالجہ جاری

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

۲۴ اگست/ مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں جمعرات کے روز ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسی وقت ضلع اہسپتال پونچھ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج و معالجہ جاری ہے۔اطلاع کے مطابق 6 افراد شہرِ خاص کے سید غفور علاقے میں قبرستان میں قبر کے اوپر شیڈ لگانے کا کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے قبر کے ارد گرد کھدائی کی اور شیڈ کو اٹھا کر لے جارہے تھے کہ لوہے کی کوئی چیز اوپر جارہی بجلی کی ترسیلی لائن کے ساتھ ٹکرائی جس میں کرنٹ تھا، جس کی زد میں یہ 6 افراد آگئے جس میں سے ایک شخص جس کی شناخت محمد اسلم ساکنہ اڑائی کے طور پر بتائی گئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اہسپتال پونچھ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج و معالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں