جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے 26 اگست کو راج باغ سرینگر میں ٹرائلز کا اہتمام
ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
پلوامہ/ جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے 26 اگست 2023 کو گندن سٹیڈیم راج باغ سرینگر میں ٹرائلز کا انعقاد ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق راج باغ سرینگر گندن اسٹیڈیم میں 26 اگست کو جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی طرف سے ایک روزہ کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد ہو رہا ہے ٹرائلز کے دوران جن کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا وہ گورکھپور یو پی میں یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک منعقد ہونے والی آل انڈیا سینئر ٹینس بال کرکٹ چمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔کرکٹ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرائلز کے روز 6 پاسپورٹ سائز فوٹو گراف ادھرکارڈ فوٹو سٹیٹ کاپی کے علاوہ فزیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے پریس ریلیز کے مطابق سرینگر سے گورکھپور یو پی کیلئے جو خرچہ آئے گا وہ کھلاڑیوں کو خود برداشت کرنا ہوگا کیونکہ سپورٹس کونسل اس ایونٹ کو سپانسر نہیں کررہا ہے۔