پونچھ قلعہ کے سامنے کانگریس ضلع صدر و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے قومی پرچم لہرایا 0

پونچھ قلعہ کے سامنے کانگریس ضلع صدر و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے قومی پرچم لہرایا

شہدائے آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ سے ڈی ڈی سی ممبر و کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چوہدری عبدالغنی نے پونچھ قلعہ کے سامنے مارکیٹ میں آزادی کا جشن مناتے ہوئے ساتھیوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا و قومی ترانے کے ساتھ ہی شہدائے آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آزادی کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت اختیار کر چوہدری عبدالغنی کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی رسم کو ادا کرتے ہوئے آزادی سے متعلق انکے خطاب کو بھی سماعت کیا۔
اس تقریب میں چوہدری عبدالغنی کے علاوہ چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ چوہدری جمیل کوہلی، کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ، کانگریس لیڈر جہانگیر میر، چوہدری سطر دین و دیگر کانگریس لیڈران و کارکنان بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں