ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر نے قومی پرچم لہرایا و سلامی لی
پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
ملک بھر کی طرح مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں 77 واں یومِ آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا جبکہ ہر گھر ترنگا کے جہاں ہر گھر پر قومی پرچم لہراتا نظر آیا تو وہیں تمام سرکاری و نجی اسکولوں و دیگر عمارتوں پر بھی قومی ترانے کے ساتھ قومی پرچم کو لہرانے کی رسم کو بھی ادا کیا گیا۔
اس ضمن میں پونچھ میں سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی گئی جہاں ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی چیئرپرسن تعظیم اختر نے قومی پرچم لہرانے کی رسم کو ادا کیا اور اسٹیڈیم میں موجود سلامی دستوں و اسکولی بچوں سے سلامی لی ۔
اس کے بعد چیئرپرسن نے عوام سے خطاب کیا ۔
بعد ازاں رنگا رنگی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کرنے والوں کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔