ڈگری کالج پونچھ میں"میری مٹی میرا دیش" کے تحت مقابلے کا انعقاد 0

ڈگری کالج پونچھ میں”میری مٹی میرا دیش” کے تحت مقابلے کا انعقاد

این ایس ایس رضاکاروں نے مٹی سے مختلف اشیاء بنا کر شہدائے آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا

پونچھ/ندائے کشمیر/ ماجد چوہدری

مرکزی زیرِِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں این ایس ایس کے رضاکاروں نے آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت جشنِ آزادی کو مناتے ہوئے “میری مٹی میرا دیش” کے تحت ایک خاص مقابلے میں حصہ لیکر مٹی سے مختلف اشیاء بنا کر شہدائے آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس مقابلے کا انعقاد ڈگری کالج پونچھ کے این ایس ایس یونٹ کی جانب سے این ایس ایس پروگرام آفیسرز ڈاکٹر ذاکر حسین کالس و ڈاکٹر لولین کور کی زیرِ نگرانی و پروفیسر ڈاکٹر جسبیر سنگھ، پرنسپل کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ و پروفیسر ڈاکٹر لطیف میر، وائس پرنسپل کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی زیرِسرپرستی سرپرستی ہوا ۔
اس مقابلے کی شروعات 11 اگست صبح 10 بجے ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور اختتام اس مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں کو انعامات و اعزازات سے نوازنے سے ہوا۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل و وائس پرنسپل کے علاوہ ڈاکٹر ریاض مرزا، پروفیسر تحسین عباس،پروفیسر محمد عارف، ڈاکٹر تبسم ناز، ڈاکٹر یوگیش کمار و پروفیسر محمد جہانگیر و دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں