یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ترال کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام 0

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ترال کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/ سب ضلع ترال میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر ترال نے ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ترال کے بینر تلے میگا منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا۔ منشیات مخالف ریلی کو ہری جنھڈی اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے دکھائی۔اس موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر ترال غلام رسول اور ایس ایچ او عبدالرحمان کے علاوہ دیگر محکموں کے کئی ملازمین موجود تھے۔ریلی گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ترال سے شروع ہو کر بس اسٹینڈ ترال پر اختتام پذیر ہوئی. منشیات مخالف ریلی میں مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں