یوم عالمی صحافت کا دن 0

یوم عالمی صحافت کا دن

پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہیے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پلوامہ میں صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر مقررہ ایک تقریب پر کیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور سٹی رپورٹر کے باہمی اشتراک سے آزادی صحافت کے عالمی دن پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اخباروں کے مدیروں کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ارشاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

vیوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

انہوں نے ایسوسی ایشن کے حوالے سے شرکا کو جانکاری دی اور اُنہیں یقین دلایا کہ

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے ممبران کی آزمائشوں پر بھی کھرا اُترے گی۔

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور مشعل ٹائمز کے مدیر اعلیٰ شبنم فیاض نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کو تن دہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنا رول نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تاکہ میڈیا صحیح معنوں میں عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرسکے۔

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

انہوں نے کہا کہ لوگ صحافیوں کو اپنی روداد سناتے ہیں تاکہ اُن کے مطالبات اور اُن کے مسائل انتظامیہ تک پہنچ پائیں اور اہمیں ان باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

ندائے کشمیر کے ایڈیٹر معراج ایدین فراز نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارکباد پیش کی اور پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کو مبارکبادی کا مستحق بتاتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن نے جو آج تقریب کا انعقاد کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات عوام اور حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور صحافیوں کو اس بات کا پورا خیال بھی رکھنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کے پیشے میں آنے والے نئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاکہ عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے میں مدد ملے انہوں نے مزید کہا کہ اس ایسو سی ایشن کو اپنے ممبروں کیلئے ہی نہیں بلکہ صحافت سے جڑے تمام لوگو ں کی بھلائی کے بارے میں بھی سوچ وچار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن کو ایک ماہانہ ایک فنڈ جمع کرنا چاہئے تاکہ اگر کبھی کسی صحافی کوکوئی مسئلہ درپیش ہو تو ایسو سی ایشن اُس وقت مذکورہ صحافی کی بھر پور مدد کرپائے اور اُن کے کنبہ کو کسی قسم کی کوئی پریشانہ کا سامنہ نا ہو۔

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

اپنی تقریر کے آخر پر انہوں نے ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اُن کی طرف سے دی گئی رائے پر غوروخوض کیا جائےگا۔

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

نامور شاعر اور صحافی شکیل آ?زادنے

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آج آزادء صحافت کا عالمی دن بے حد جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد صحافی برادری کو معاشرے کیلئے اہم خدمات سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ نیوز تیار کرتیوقت تمام پہلوئوںکو نظر میںرکھے۔

تقریب سے نوجوان صحافی اور اے این آئی کے نامہ نگار عاشق حسین کے علاوہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے خطاب کیا۔اس موقع پر پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

یوم عالمی صحافت کا دن
یوم عالمی صحافت کا دن

تقریب کے آخر پر پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور نیوز 18 کے نامہ نگار پلوامہ بلال خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض نوجوان صحافی اور قلم کار اختر عباس نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں