پونچھ کے منڈی میں ٹاٹا میجک حادثے کا شکار، ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی۔ 0

پونچھ کے منڈی میں ٹاٹا میجک حادثے کا شکار، ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی۔

ندائے کشمیر ÷ماجد چوہدری

پونچھ/۰۳ اپریل ۲۰۲۳// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے راج پورہ منڈی علاقے میں ‘ٹاٹا میجک’ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بلنائی سے منڈی جاتے ہوئے ایک ٹاٹا میجک زیرِ نمبر JK12A-6311 کے راج پورہ منڈی میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق زخمیوں کی شناخت برہان احمد ولد مشتاق احمد، ناہدہ بیگم زوجہ مشتاق احمد، پرویز اختر زوجہ محمد سلیم، بشیر احمد ولد سلطان محمد جو کہ بیدار اور گردونواح کے علاقوں کے رہائشی ہیں۔
اطلاع کے مطابق رمضان شیخ، ساکنہ بلنائی کو انتہائی نازک زخمی حالت میں ایس ڈی ایچ منڈی لے جایا گیا، جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں