بونیار میں آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد زخمی 0

بونیار میں آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد زخمی

سری نگر، 3 مئی/ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے منزگام بونیار علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کہ آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے حملہ کر کے دو بچوں سمیت کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا۔ انہیں علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔

کپواڑہ کے مچھل علاقے میںعسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم

رابطہ کرنے پر میڈیکل سپریڈنٹ جی ایم سی بارہمولہ پرویز مسعودی نے جی این ایس کو بتایا کہ ہمیں کتے کے کاٹنے سے دو بچوں سمیت سات افراد موصول ہوئے ہیں اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور وہ سب کی حالت مستحکم ہے۔

(جی این ایس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں