جامعہ فاطمۃ الزہرہ ڈینگلہ جنیار کے مہتمم کی رمضان المبارک میں عوام سے خاص اپیل۔ 130

جامعہ فاطمۃ الزہرہ ڈینگلہ جنیار کے مہتمم کی رمضان المبارک میں عوام سے خاص اپیل۔

ضلع پونچھ میں بچیوں کے منفرد تعلیمی ادارے کی معاونت کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

۰۵ اپریل ۲۰۲۳

ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے جنیار ڈینگلہ کے مدرسہ فاطمۃ الزہرہ کے مہتمم سید الطاف حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں عبادات کی جہاں بڑی فضیلت ہوتی ہے تو وہیں صدقات ، خیرات و عطیات کی بھی بہت بڑی فضیلت ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ عطیات کیا کریں جس میں مدارس اسلامیہ بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے لئے پونچھ کا واحد جامعہ و منفرد ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرہ ہے جس میں 310 سے زائد بچیاں زیرِ تعلیم ہیں اور 200 سے زائد درخواستیں زیرِ غور ہیں جن کا قیام و طعام و دیگر انتظام مدرسہ کی جانب سے کیا جاتا ہے جس کے لیے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہرہ نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ انکے ادارے کی رمضان المبارک کے اس مقدس ماہ میں دل کھول کر تعاون کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں