شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے 259

شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے

ادبی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور مشاعروں کا اہتمام

پلوامہ/ /ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

شاعر کشمیر مہجور کی برسی 9 اپریل کو منائی جارہی ہے ان کی برسی پر وادی کی ادبی تنظیموں کی جانب سے کئی تقریبات منعقد ہونے جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاعر کشمیر پیرزادہ غلام احمد مہجور کی برسی پر 9 اپریل کو ادبی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور مشاعروں کا اہتمام ہو رہا ہے اس حوالے سے وادی میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے ٹیگور ہال میں کلچرل اکیڈمی اور مہجور فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگی۔جس میں وادی کے نامور شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں کی آمد متوقع ہے تقریب کے دوران مہجور فاونڈیشن کے زیر نگرانی کشمیری ادبی میگزین “گاش “کے تازہ شمارے کی رسم اجرائی بھی انجام دی جائے گی۔ادھر شمالی کشمیر میں معروف ادبی و ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ڑکر کی جانب سے 9 اپریل کو مہجور کی برسی پر نیو ایرا پبلک سکول پٹن میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوگی۔اس موقعے پر ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں شاعر کشمیر مہجور کا لکھی ہوئی مشہورِ دعا ’’صاحبو ستھ چھم میہ چانی وتھ مے اصلچ ہاوتم‘‘ پر شعراء اپنا طرحی کلام پیش کرینگے۔مہجور کے آبائی گاوں متری گام پلوامہ میں رومش ادبی کلچرل فورم پلوامہ کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ضلع بھر کے سرکردہ شاعر، ادیب اور قلمکار شرکت کر کے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرینگے۔ یوم مہجور کے حوالے سے جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کی جانب سے بھی ایک تقریب کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں