میونسپل کونسل پونچھ کی وائس چیئرپرسن عمیرہ شیخ کی زیرِسرپرستی مشال ریلی کا انعقاد۔ 90

میونسپل کونسل پونچھ کی وائس چیئرپرسن عمیرہ شیخ کی زیرِسرپرستی مشال ریلی کا انعقاد۔

“سوچھ بھارت، سوستھ بھارت” کے تحت حلف اٹھانے کے بعد سوچھتا کے پیغام کو عام کیا۔

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں محکمہ میونسپلٹی کے زیرِ اہتمام میونسپل کونسل پونچھ کی وائس چیئرپرسن عمیرہ شیخ کی زیرِ سرپرستی محکمہ کے ملازمین و خواتین نے میونسپل کونسل پونچھ کے دفتر کے سامنے ایک حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا جس میں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا حلف لیا گیا جس کے بعد وائس چیئرپرسن کی زیرِسرپرستی محکمہ میونسپلٹی کے انسپکٹر عبدالرحمان کی زیرِ نگرانی “سوچھ بھارت سوستھ بھارت” کے تحت ایک مشال ریلی کا انعقاد کیا گیا جو میونسپل کونسل کے دفتر سے لیکر پریڈ گراونڈ پونچھ کے قریب اختتام پذیر ہوئی جس میں عوام کو صفائی ستھرائی کے متعلق بیدار کیا گیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل پونچھ کی وائس چیئرپرسن عمیرہ شیخ نے بتایا کہ اس حلف برداری تقریب کا مقصد خواتین و ملازمین کا صفائی کے تئیں حلف لینا تھا جس کے بعد ایک مشال ریلی نکالی گئی تاکہ یہ پیغام ہر روز سو اشخاص تک پہنچایا جائے جس سے ہمارا شہر صاف ستھرا رہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ بھی میونسپلٹی کا تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں