چوہدری عبدالغنی و جمیل کوہلی کی زیرِصدارت کنوئیاں اپر پنج ککڑیاں میں عوامی دربار منعقد۔ 71

چوہدری عبدالغنی و جمیل کوہلی کی زیرِصدارت کنوئیاں اپر پنج ککڑیاں میں عوامی دربار منعقد۔

مختلف عوامی مسائل سماعت کر انہیں جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ کی کنوئیاں اپر پنچایت کے پنج ککڑیاں علاقے کا ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی و بی ڈی سی چیئرپرسن جمیل کوہلی نے تفصیلی دورہ کیا۔
اس دوران مڈل اسکول اپر کنوئیاں کے قریب ایک عوامی دربار منعقد کر عوام کے بجلی، پانی ، سڑک و دیگر مسائل کو سماعت کر انہیں جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جبکہ بی ڈی سی چیئرپرسن جمیل کوہلی و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے دو سالہ دورِ اقتدار میں اپر کنوئیاں پنج ککڑیاں میں کئے گئے کاموں کا عوام کو حساب دیا جس پر کنوئیاں اپر پنج ککڑیاں تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا اور کنوئیاں اپر پنج ککڑیاں کی عوام و بھینچھ اپر کی عوام جو اس عوامی دربار میں حاضر تھے نے یک زبان ہوکر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں دو سالوں میں ہوئے کاموں کی سراہنا کی اور بتایا کہ ماضی کی سات دہائیوں میں لیڈروں نے یہاں کی عوام کو بیوقوف بنایا لیکن چوہدری عبدالغنی پہلا ایسا لیڈر ہے جس نے جو وعدے کیے تھے انہیں نبھایا اور مارچ میں اپنے کاموں کا حساب دیکر نئے مطالبات کو سماعت کر انہیں آئندہ مارچ تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر انہیں پورا یقین ہے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی جو کہا وہ سو فیصد کر کے دکھایا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں انہیں بھرپور حمایت کے ساتھ کامیاب بنا کر اسمبلی میں نمائندگی کا موقع فراہم کریں گے تاکہ ہمارے ترقیاتی کام شد و مد سے ہو سکیں۔
چوہدری عبدالغنی و جمیل کوہلی نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انکے تمام مسائل کا ازالہ کریں گے اور ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی آپ عوام کے لیے موجود ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں