سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل پونچھ راجندر کمار شرما کی زیرِصدارت جائزہ اجلاس منعقد 80

سپرٹینڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل پونچھ راجندر کمار شرما کی زیرِصدارت جائزہ اجلاس منعقد

عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی، کرایہ وصولی و جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ

پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں سنیچر کو ڈپٹی کمشنر پونچھ کا محکمہ جل شکتی کے ہائیڈرولک سرکل پونچھ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر راجندر کمار شرما کی زیرِسرپرستی ایک جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بعد ان نکات پر گفتگو کرنے و ملازمین کو کام کے تئیں ذمہ داری کا احساس دلانے کی غرض سے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل پونچھ راجندر کمار شرما نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی ریاض چوہدری کے ہمراہ ملازمین کا ہنگامی اجلاس طلب کر عوام کو پانی کی سپلائی بلا تعطل فراہم کرنے، پائپوں کی لیکیج و مرمت، جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں، پانی کنیکشن کے کرائے کی وصولی و دیگر امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا اور محکمہ کے ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ تمام اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، جونیئر انجینئر و دیگر ملازمین کاموں کی پیشِ رفت میں سرعت لائیں، امسال کے جون تک ہر گھر نل سے جل پہنچانے کے کام میں سرعت لائیں، وہ صارفین جنہوں نے شہری یا دیہی علاقوں میں پانی کے کنیکشن لگائے ہیں ان سے کرایہ کی وصولی و غیر قانونی کنیکشن کی ریگولائزیشن، بقایا جات کرایہ کی وصولی کرنے و جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بقایا جات کرایہ کی ادائیگی کریں ورنہ انکا کنیکشن کاٹ دیا جائے گا اور جن ملازمین کے تحت جو علاقے آتے ہیں جب تک وہ کرایہ کی وصولی نہیں کرتے انکی تنخواہیں واگزار نہیں کی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں