وادی کے دو صحافیوں کو ایوارڈوں سے نوازنا خوش آئند 115

دو صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازنے پر ادبی اور صحافی حلقوں میں خوشی کی لہر

کہا کشمیری زبان کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت

پلوامہ/تنہا ایاز/ عوامی اور سماجی حلقوں نے وادی کے دو سرکردہ صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری زبان کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز اور ہفتہ روزہ شہربین کے مدیر اعلیٰ شکیل آزاد کو یوم مادری زبان کے موقعہ پر ادب اور صحافت میں اعلیٰ خدمات انجام دینے کیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر سماج کے مختلف طبقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دنوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اس حوالے سے پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ایشن کے صدر شاہ ارشاد نے معراج الدین اور شکیل آزاد کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دنوں نے اپنے اخباروں کے ذریعے جس قدر کشمیری زبان اور ادب کی خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔اس دوران پکھرپورہ بڈگام کے نوجوان صحافی منظور پکھرپوری نے معراج الدین اور شکیل آزاد کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک پیش کی۔ادھر وادی کے کئی ادبی اور صحافتی تنظیموں نے ندائے کشمیر اور شہربین کے مدیروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعی اس ایوارڈ کے حقدار تھے۔سماج کے دیگر طبقوں نے کہا کہ سماجی خدمت، ادب اور دیگر سماجی

کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں