پنجاب سیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا 68

پنجاب سیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا

سرینگر/08فروری/ سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس نے مار گرایا۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر رواں ماہ میں ڈرون کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ درج کیا گیا ۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد بی ایس ایف نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون پاکستانی حدود میں گر آیا ۔ بی ایس ایف کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون بین الاقوامی سرحدکے پار پاکستانی علاقے میں گرایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں سرحدی چوکی ‘بابا پیر’ کے قریب درمیانی رات کو پیش آیا۔بی ایس ایف کے دستوں نے ڈرون پر فائرنگ کی اور ڈرون کے جوابی تمام اقدامات کو تعینات کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ نتیجے کے طور پر، ڈرون، جو پاکستان واپس آ رہا تھا، آئی بی کے پار پاکستانی علاقے میں گرا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کو گر آنے کے بعد بین الاقوامی سرحد کے قریب تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں