پٹنی ٹاپ پر تین سیاح کوپولیس نے بچالیا 74

پٹنی ٹاپ پر تین سیاح کوپولیس نے بچالیا

سرینگر/30جنوری//پولیس نے رام بن میں پٹنی ٹاپ پر برفباری کی وجہ سے پھنسے تین سیاحوں کو وقت پر مدد کرکے ان کی جانچ بچائی ۔ سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق رام بن پولیس نے پیر کو اتر پردیش کے تین سیاحوں کو بچایا جو رام بن ضلع کے پٹنی ٹاپ کے علاقے ناتھا ٹاپ میں برف باری کے بعد پھنسے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس پوسٹ پٹنی ٹاپ میں کال موصول ہوئی کہ ناتھا ٹاپ کے قریب کچھ سیاح برف میں پھنس گئے ہیں۔اس دوران پی ایس آئی کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی سخت کوششوں کے بعد بالآخر بھاری برف باری کے درمیان موقع پر پہنچ گئی اور تمام 3 سیاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا جہاں سے انہیںاپنے ہوٹل بھیج دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں