تنزانیہ میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے سات طالب علم ہلاک 68

کٹھوعہ میں دلخراش سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، 15زخمی

ایل جی منوج سنہا ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا

سری نگر ،21/جنوری/ کٹھوعہ ضلع کے تحصیل بلاور کے دھنو پیرول علاقے میں جمعے دیر شام کو ایک ٹیمپو گہری کھائی میں گرنے سے پانچ مسافروں کی موت ہوگئی اور 15دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پولیس تھانہ بلاور کے دائرہ اختیار میں اُس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے کر ایک ٹیمپو کوگ سے دھنو پیرول کی طرف جا رہا تھا کہ دھنو پیرول کے قریب سیلا پہنچنے پر بارش کے بعد سڑک پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے 100سے 150میٹر گہری کھائی میں جاگرا، مقامی افراد نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ بعد ازاں ایس ایچ او سنیل شرما کی قیادت میں پولیس تھانہ بلاور کی ایک ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

J&K heading towards era of development and prosperity: LG Manoj Sinha - Jammu Kashmir Latest News | Tourism | Breaking News J&K
ایل جی منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا

 

ریسکیو ٹیم نے موقع پر ہی چار مسافروں کی لاشیں برآمدکیں جبکہ شدید زخمی 16مسافروں کو بچا کر طبی امداد کے لئے سب ضلع ہسپتال بلاور منتقل کردیا گیا۔

 

Farooq Abdullah compares Rahul Gandhi to Adi Shankaracharya

 

بعد ازاں زخمیوں سے ایک جس کی شناخت کاکو رام ولد کرشن چند کے طور پر ہوئی ایس ڈی ایچ بلاور میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے جس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ دیگر متوفین کی شناخت منٹو ولد ایشر داس ، ہنس راج ولد منشی رام ، اجیت سنگھ ولد رام چند ، ہنس راج کی اہلیہ امرو کے طور ہوئی ہے۔

Omar Abdullah's 10-year-old tweet triggers hot debate on social media – The Dispatch

ذرائع نے بتایا کہ شدید زخمی ریشما بیگم اور نیلم نامی دو مسافروں کو بعد میں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر جی ایم سی کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ کے بلاور میں جمعہ کی شپ سڑک حادثے میں 5افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

 

BJP is benefitted when innocent people are killed in Kashmir': Mehbooba Mufti

دونوں لیڈران نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں