پروفیسر حاجنی کی تیسویں برسی پر ایک پروقار ادبی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ 73

پروفیسر حاجنی کی تیسویں برسی پر ایک پروقار ادبی تقریب کا انعقاد کیاگیا

حاجنی کے ادبی کارناموں کو سراہا گیا

حاجن؍ ۱۶ جنوری؍ احسن میموریل فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک مختصر مگر پُروقار تقریب پروفیسر محی الدین حاجنی صاحب کی تیسویں برسی کی یاد میں منعقد ہوئی ۔جس میں علاقے کے قلمکاروں ، ذی وقار شہریوں اور محی الدین حاجنی صاحب کے بہی خواہوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں حاجنی صاحب کے ادبی کارناموں ، لسانی تحریک کے علمبردار کی حیثیت سے اور حاجنی صاحب کی شخصیت کے حوالے سے چند مقالات پیش کئے گئے اور اُن کی آنے والی کتاب ’’ بہ￿ توتہِ زندَے ‘‘ پرتبصرہ پیش کیا گیا ۔ مجلس کی صدارت احسن میموریل فاونڈیشن کے سربراہ عبدالاحد حاجنی نے کی ۔ جنہوں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے محی الدین حاجنی صاحب کی زندگی کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں محی الدین حاجنی کے علاوہ جو اشاعتی پروگرام فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام چل رہا ہے اس پر ادارے کے جنرل سیکریٹری منظور احمد شاہ نے مکمل روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ ۲۰۲۲کے سال میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام آٹھ کتابیں چھپ کر آئیں اور بعد میں عوام کاداد و تحسین حاصل کی ۔ اس سال قریباً دس کتابیں فاونڈیشن کے اہتمام سے منظر عام پر آرہی ہیں۔حاضرین مجلس نے احسن میموریل فاونڈیشن کے اُن کاوشوں کو سراہا جو وہ اپنے اسلافوں ، ہم عصر ، ہم خیال اور ہم کال ادیبوں کے کرناموں کو عوام تک پہنچانے میں انجام دے رہے ہیں ۔ اس تقریب میں ملک غلام حسن نے آن لائن شریک ہوکر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے پروفیسر حاجنی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجنی صاحب کے بہی خواہوں کے اصرار پر میں اُن کے حوالے سے وہ تاریخی واقعات کتابی صورت میں عوام کے سامنے رکھوں گا۔ ڈاکٹر علی محمد نشتر نے کہا کہ احسن میموریل کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرکے یقین دہانی کی کہ ’’ شی￿ہِج بوٗن￿ ‘‘ کا ’’ حاجن نمبر‘‘ بالکل جلد عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پروفیسر حاجنی کے علمی ، ادبی اور دینی خدمات پر مختصر جائزہ پیش کیا ۔آ خر پر عبدالاحد حاجنی نے اشاعتی پروجیکٹس کے حوالے سے حاضرین کو جانکاری دی ۔ جس پر پچھلی کاردکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں