پلوامہ سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی 47

شمالی کشمیر کے مژھل سیکٹر میں فوج کی آپریشنل پارٹی خطرناک حادثے کی شکار

جے او سی سمیت3فوجی گہری کھائی میں گرنے سے ازجان

تینوں جوانوں کو آخری رسومات آبائی علاقوں میں اداکی جائیں گی:دفاعی ترجمان

سری نگر:۱۱،جنوری/سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں اگلی چوکی کی جانب جارہے جونیئر کمیشنڈ آفیسرسمیت3 فوجی اہلکار برفانی تنگ ٹریک سے گزرنے کے دوران پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگرے ،جسکے نتیجے میں تینوں فوجی جوانوںکی موت واقعہ ہوگئی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیرکے مژھل سیکٹر میں ایک جے سی ائو،ایک حوالدار اورایک سپاہی اُسوقت جاں بحق ہوگئے ،جب وہ اگلی چوکی کی جانب جاتے ہوئے راستے میں ایک تنگ برفانی ٹریک کوعبور کرنے کے دوران ایک گہری کھائی میں جاگرے ۔سری نگرمیں تعینات پی آرائو ڈیفنس نے ایک بیان میں کہاکہ کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں ایک باقاعدہ آپریشنل ٹاسک کا حصہ، تین فوجی ایک گہری کھائی میں گر گئے اور ڈیوٹی کے دوران انہوںنے اپنی جانوںکی قربانی دی۔پی آرائو ڈیفنس کے مطابق 10 جنوری 2023کوشام کے تقریباًساڑھے 5بجے مژھل سیکٹر میں فوجی جوانوںنے طرف سے ڈھکے ایک تنگ راستے کیساتھ معمول کا آپریشنل کام شروع کیا ۔انہوںنے کہاکہ فارورڈ پوسٹ یعنی اگلی چوکی کی طرف بڑھتے ہوئے، تنگ ٹریک کے ساتھ برف ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک جے سی او اور 2جوان گہری کھائی میں جا گرے۔پی آرائو ڈیفنس کے مطابقفوری طور پر قریبی چوکی سے فوجیوں نے تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ نامساعد موسمی حالات اور ناہمواری کے باوجود سرچ پارٹی کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بدھ کی صبح سوا4بجے سے لیکر 4بجکر45منٹ کے درمیان تین بہادر فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔دفاعی ترجمان نے اس حادثے میں ازجان ہونے والوں کی شناخت 45سالہ نائب صوبیدار پرشوتم کمار ساکنہ مجوااتمی بشنہ جموں ،نے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔حوالدار 39سالہ امریک سنگھ ساکنہ منڈواڑہ، پوسٹ مارواڑی، تحصیل گھناری اونا ہماچل پردیش کے ضلع اونا 2001میں فوج میں شامل ہوئے تھے ،نے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ۔دفاعی ترجمان کے مطابق دوران ڈیوٹی ازجان ہونے والے 33سالہ سپاہی امت شرما ساکنہ گاؤں تلسی خورد پوسٹ کیروین تحصیل ہمیر پور ہماچل پردیش ، جنہوں 2019میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی،کے پسماندگان میں اس کی ماں ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ تینوں بہادروں کی میتوںکو آخری رسومات کیلئے ان کے آبائی مقامات پر لے جایا جائے گا، جہاں اُن کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اداکی جائیں۔ غم کی اس گھڑی میں، ہندوستانی فوج سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے وقار اور فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں