راجوری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی تلاش جاری 67

راجوری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

اس واقعے کے حوالے سے 50سے زائد افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا

سرینگر/11جنوری /یکم جنوری 2023کو ڈانگری راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں سات لوگوں کی موت کے بعد بدھ کو گیارہویں روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری رہی اور اس واقعے کے حوالے سے شک کی بنیاد پر اب تک 50افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن سے پوچھ تاچھ کا علم جاری ہے ۔ البتہ ابھی تک اصلی مجرموں کو پکڑا نہیں کیا گیا ہے جن کی تلاش پورے جموں خطے میں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں سرحدی ضلع راجوری میں حملے کیلئے ذمہ دارمبینہ عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کیلئے تلاش کی بڑی کارروائی آج گیارہویںدن بھی جاری رہی۔جموں کشمیر میں سرحدی ضلع راجوری کے Dhangri گاؤں میں حملے کیلئے ذمہ دار عسکریت پسندوںکا پتہ لگانے کیلئے تلاش کی بڑی کارروائی آج گیارہویںدن بھی جاری رہی۔ اِس حملے میں اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو 7 افراد مارے گئے تھے، جبکہ 14 زخمی ہوئے تھے۔نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ملیٹنٹوںکے ساتھ مبینہ رابطوں کی بنا پر حملے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے اب تک 50 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ پولیس نے حملے میں ملوث جنگجوئوںکے بارے میں مصدقہ جانکاری دینے والے کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔دو درجن سے زیادہ گاؤوں میں فوج، پولیس اور CRPF کی محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔حملے سے پہلے اِن گاؤوں میں ملیٹنٹوںکے موجود ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ پولیس نے کنٹرول لائن کے نزدیک سیکورٹی بڑھانے کے حصے کے طور پر سرحدی چوکیوں پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے تاکہ ممکنہ در اندازی کے راستوں پر کڑی نگاہ رکھی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں