پلوامہ میں خاتون کھلاڑی کے اعزاز میں سی آر پی ایف کی جانب سے تقریب 49

پلوامہ میں خاتون کھلاڑی کے اعزاز میں سی آر پی ایف کی جانب سے تقریب

گولڈ میڈل حاصل کرنے پر باکسر شاریہ منظور کی حوصلہ افزائی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ کے نہامہ علاقے سے تعلق رکھنے والی باکسر شاریہ منظور جس نے سال 2022 میں قومی سطح کے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا۔سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے تقریب منعقد ہوئی جہاں پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں سی آر پی ایف 183 کی جانب سے باکسر شاریہ منظور کی اعزاز میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سی آر پی ایف 183 بٹالین کے سی او نے باکسر شاریہ منظور کو دس ہزار روپے کی امداد فراہم کی۔یہ سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سی آر پی ایف اور پولیس کے کئی افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں