ڈی جی بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نوکری سے سبکدوش 69

ڈی جی بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نوکری سے سبکدوش

سی آر پی ایف ڈی جی بی ایس ایف کا اضافی چارج سنبھالیں گے

سرینگر /31دسمبر/ ڈائریکٹر جنرل آف بی ایس ایف پنکج کمار کی نوکری سے سبکدوشی کے بعد سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈی جی بی ایس ایف کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل سوجوئے لال تھاوسین کو موجودہ پنکج کمار سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں کہا کہا گیا کہ پنکج کمار کی سبکدوشی کے بعد سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل فی الحال بی ایس ایف کے بھی ڈی دجی رہیں گے ۔ خیال رہے کہ پنکج کمار سنگھ، راجستھان کیڈر کے 1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر، گزشتہ سال 31 اگست کو چارج سنبھالنے کے بعد بی ایس ایف کے سربراہ کے طور پر اپنا 1.4 سالہ طویل عرصہ مکمل کریں گے۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سربراہ تھاوسین مدھیہ پردیش کیڈر سے سنگھ کے بیچ میٹ ہیں اور مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم کے مطابق، وہ باقاعدہ عہدے دار کی تقرری تک یا آگے تک بی ایس ایف کے ڈی جی کا ’’اضافی چارج ‘‘سنبھالیں گے۔ دونوں افسران کے درمیان چارج کی حوالگی ہفتہ کو دوپہر کے بعد سنگھ کی طرف سے فورس کی الوداعی پریڈ کا جائزہ لینے اور صبح یہاں فورس کے کیمپ میں کچھ بی ایس ایف اہلکاروں کو سروس میڈل دینے کے بعد کی جائے گی۔پنکج کمار سنگھ کی بی ایس ایف میں گزشتہ سال تقرری نے ایک تاریخ رقم کی تھی جہاں ایک بیٹا اور باپ ملک میں نیم فوجی دستے کے اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں