اننت ناگ میں دوران شب بھیانک آگ ،13 مکانات، 10 دکانیں خاکستر 50

اننت ناگ میں دوران شب بھیانک آگ ،13 مکانات، 10 دکانیں خاکستر

سرینگر/30دسمبر/جنو بی ضلع اننت ناگ کے ڈنگر پورہ علاقے میں دوان شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 13رہائشی مکانات اور 10دکانیں جل کر خاکستر ہوئی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جبکہ درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈنگر پورہ اننت ناگ علاقے میں دوران شب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہووئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک درجن کے قریب مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اپنے آس پاس کچھ اور مکانوںاور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیاتب تک کم سے کم 13رہائشی مکانات جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے تھے اور دس دکانیں جل خاکستر ہو گئیں۔ محکمہ فائر ایند ایمر جنسی سروس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبح 2بجکر 56منٹ پر انہیں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ چونکہ فائر سروس اسٹیشن اس علاقے سے صرف آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس لیے ہم نے فوری طور پر متعدد فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ جب تک ہم پہنچے، آگ بڑے پیمانے پر پھیل چکی تھی کیونکہ کم از کم دس ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈرز اور جوانوں کی مناسب تعداد کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ چونکہ پانی کی مناسب دستیابی تھی اور مقامی لوگوں کے ساتھ فائر فائٹرز نے اپنی پوری کوشش کی، ہم آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے انتہائی گنجان آباد علاقے میں کم از کم 200 مکانات کو بچایا گیا ہے۔آپریشن میں ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا اور اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں