پاکستان اور دیگر ایجنسیاں نوجوانوںکو گمراہ کرکے ملی ٹنسی کی جانب دھکیل دینے میں مصروف 59

پاکستان اور دیگر ایجنسیاں نوجوانوںکو گمراہ کرکے ملی ٹنسی کی جانب دھکیل دینے میں مصروف

کشمیر میں ملی ٹنسی کا باب بڑے پیمانے پر بند ہوگیا ، کامیابی نوجوانوں اور لوگوں کی ملی ٹنسی کیخلاف جنگ میں حمایت کا نتیجہ
نوجوانوں کے مسکراتے چہرے اچھے وقت کی واپسی کی نشاندہی ،نوجوان امن کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں / دلباغ سنگھ
سرینگر /04دسمبر / پاکستان اور دیگر ایجنسیاں نوجوانوںکو گمراہ کرکے ملی ٹنسی کی جانب دھکیل دیتے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کا باب بڑے پیمانے پر بند ہو رہا ہے اور یہ کامیابی جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور لوگوں کو ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں ان کی حمایت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسکراتے چہرے علاقے میں اچھے وقت کی واپسی کی نشاندہی کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ نوجوان امن کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔سی این آئی کے مطابق کشتواڑ اور ڈورہ کا دورہ کرنے کے دوران جموں کشمیر پولیس سربراہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت کے بغیر ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علاقے کے لوگ ہمیشہ امن کے لیے کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی ایجنسیاں نوجوانوں کو گمراہ کرکے یہاں ملی ٹنسی کے اڈے کو بحال کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن عناصر کو ناکام بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کے مسکراتے چہرے علاقے میں اچھے وقت کی واپسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان امن کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔ڈی جی پی نے کہا کہ ملی ٹنسی کی طرح جموں و کشمیر میں منشیات کی لعنت کو پھیلانے کا ذریعہ بھی پاکستان ہے جو ہمارے نوجوانوں کو تباہ کرنے اور ملی ٹنٹ گروپوںکیلئے فنڈس پیدا کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ نئے لوگ منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہو رہے ہیں یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ان افراد کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف کارروائی میں پولیس کی مدد کرے۔ ملی ٹنسی کے حوالے سے،ڈی جی پی نے کہا کہ عسکریت کا باب بڑے پیمانے پر بند ہو رہا ہے اور اس کامیابی کو جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی حمایت کے لیے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت کے بغیر ملی ٹنسی پر فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن عناصر کو ناکام بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں