ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند کی یاد میں پلوامہ میں ہاکی میچ کا انعقاد 135

ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند کی یاد میں پلوامہ میں ہاکی میچ کا انعقاد

سپورٹس ڈائریکٹر نے قومی یوم کھیل پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند جنہیں کھیل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاکی کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔قومی کھیلوں کا دن ہر سال میجر دھیان چند کی یاد میں منایا جاتا ہے۔میجر دھیان چند کی سالگرہ کے دن پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے ایک ہاکی میچ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چھیبر نے کہا کہ آج ہم ہندوستان کے مایہ ناز ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کی سالگرہ منا رہے ہیں اور میں اس دن پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو مختلف کھیلوں میں ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں ہاکی ٹرف تعمیر ہونے سے مستقبل قریب میں دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کے بھی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ پلوامہ میں سپورٹس سرگرمیوں کو اچھی طریقے سے بڑھاوا دینے پر انہوں نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے کام کاج کی سرہانہ کی۔بعد میں سپورٹس ڈائریکٹر نے ہاکی گراونڈ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ شیخ محمد اقبال اور ضلع سپورٹس آفیسر نورالحق موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں