کھیلوں کے قومی دن پر پلوامہ میں لڑکیوں کے لئے والی بال چمپیئن شپ کا آغاز 94

کھیلوں کے قومی دن پر پلوامہ میں لڑکیوں کے لئے والی بال چمپیئن شپ کا آغاز

جموں کشمیر کے کھلاڑی قومی اور بین الاقومی سطح پر کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں/ سپورٹس ڈائریکٹر

پلوامہ/ تنہا ایاز/ کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے لڑکیوں کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ پرونشل لیول والی بال چمپیئن شپ کا آغاز کیا گیا۔جس کا افتتاح یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چھبرا نے کیا۔کھیلوں کی قومی دن کے موقع پر سپورٹس کے ڈائریکٹر نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق قومی کھیلوں کا دن ہر سال میجر دیان چند سنگھ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ضلع پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے جوش و خروش کے ساتھ قومی کھیلوں کا دن منایا۔ اس حوالے سے ویمنز ڈگری کالج پلوامہ میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چھبرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبد العزیز ،پرنسپل ویمنز ڈگری کالج پلوامہ پروفیسر محترمہ یاسمینہ جی اور ضلع سپورٹس آفیسر نورالحق کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھے۔ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چھبرا نے لڑکیوں کے انٹر ڈسٹرکٹ پرونشل لیول والی بال چمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔اس ٹورنامنٹ میں وادی کی سبھی اضلاع سے لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس نے کہا کہ جموں کشمیر کے کھلاڑی اب بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور لڑکے اور لڑکیاں یو ٹی، قومی اور بین الاقومی سطح پر کھیلوں کے میدان میں اپنا اور ہندوستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چھیبرا نے قومی یوم کھیل کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ہندوستانی ہاکی کے کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔تقریب سے جوائنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور ضلع سپورٹس آفیسر پلوامہ نور الحق نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں