خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 51

خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر

ایک دن معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترادوبارہ بحال

سرینگر// 6جولائی //این این این// خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ایک دن معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترادوبارہ بحال ہوئی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بدھ کے روز بھی یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے راستے میں موسمی صورتحال ابتر ہے، جوں ہی موسم ٹھیک ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم بعد میں انتظامیہ نے یاترا کے دوبارہ آغاز کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں خراب موسم کے سبب صبح میں یاترا معطل کردی گئی تھی۔ ایک اہلکار نے کہا تھا کہ کسی بھی یاتری کو نہ تو چندن واڑی سے اور نہ ہی بالتل کے راستے سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، اس کے علاوہ یاتریوں کو جموں سے بھی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ تقریباً 65 ہزار یاتریوں نیاب تک شری امرناتھ گھپا کا درشن مکمل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں