اگلے 9 سالوں میں ہندوستان کی معیشت دوگنی ہوجائے گی 56

اگلے 9 سالوں میں ہندوستان کی معیشت دوگنی ہوجائے گی

ٹیکسٹائل کی صنعت روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرتی ہے/پیوش گوئل
سرینگر// 27 جون //این این این ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور توقع ہے کہ اگلے نو سالوں میں اس کی معیشت دوگنی ہوکر 6.5 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ آنے والے 30 سالوں میں اس کے 30 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا’’اگر ہندوستان ہر سال 8 فیصد کی شرح سے بڑھتا ہے تو کمپائونڈڈ سالانہ گروتھ کی بنیاد پر، تقریباً نو سالوں میں معیشت دوگنی ہو جائے گی۔‘‘اس وقت ملک کی معیشت تقریباً 3.2 ٹریلین امریکی ڈالر پر کھڑی ہے اور آج سے نو سالوں میں، یہ دوگنی ہو جائے گی۔ تقریباً 6.5 ٹریلین امریکی ڈالر۔ گوئل نے کہا کہ مزید نو سالوں میںیعنی اب سے 18 سال بعد،ہم تقریباً 13 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہوں گے اور اس کے بعد مزید نو سال، یعنی اب سے 27 سال بعد، ہم 26 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہوں گے۔ ہم سب اعتماد کے ساتھ امید کر سکتے ہیں کہ ہندوستانی معیشت 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہو جائے گی۔ گوئل نے مزید کہا کہ’’کچھ لوگوں نے ان نمبروں پر سوالات اٹھائے ہیں لیکن انہیں ٹیکسٹائل جیسے شعبوں کی ترقی میں نمایاں چھلانگ دیکھنے کے لئے تروپور جیسی جگہوں پر آنا چاہئے‘‘۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تروپور ایک عالمی ملبوسات کا مرکز بن گیا ہے اور 30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان برآمد کر رہا ہے جو 15 کروڑ 37 سال پہلے تھا۔ ملک میں اس طرح کے 75 ٹیکسٹائل شہر بنانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے، گوئل، جن کے پاس ٹیکسٹائل کا قلمدان بھی ہے، نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ملازمتوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ اس وقت صنعت کا حجم تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے ہے اور برآمدات تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں