22مئی کو تیز ہواؤںکے ساتھ ساتھ درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان / محکمہ موسمیات 58

22مئی کو تیز ہواؤںکے ساتھ ساتھ درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر /21مئی // این این این

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کل یعنی 22مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس کے چلتے کچھ مقامات پر دوپہر سے شام تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم 22اور 23 مئی کو کشمیر میں تیز ہواوؤں کے ساتھ درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات 8.0کے مقابلے میں کم از کم 5.8 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں