48

جموں کشمیر انتظامیہ میں پھر تبادلے اور تقرریاں

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات

سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیاجس کے تحت غلام رسول میر (جے کے اے ایس ) کو ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیرتعینات کیا گیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے اتوار کو مزید کئی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میںلائی ۔ اس ضمن میں جنرل ایڈ منسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری کرد ہ ایک حکمنامہ کے مطابق اعجاز احمد بٹ جو کہ ڈائریکٹر جنرل ہارٹیکلچرکے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرکے انہیں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔ .جبکہ ان کی جگہ غلام رسول میر( جے کے اے ایس ) جو کہ حکومت کے اسپیشل سیکرٹری ،ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے کو ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔اس طرح سے جاری حکمنامہ کے مطاق ارون کشور کوتوال(جے کے اے ایس) حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری جل شکتی ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے حکومت کے محکمہ کان کنی کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس طرح سے غلا م محمد بٹ ( جے کے اے ایس) ڈپٹی ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ (سنٹرل)کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ولر مناسبل تعینات کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں