صورہ سرینگر میں ملی ٹنٹ حملے میںپولیس اہلکار از جان ،بیٹی زخمی 51

متری گام پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند محصور ، آپریشن جاری

سرینگر /27اپریل / این این این جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں سیکورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم آرائی کا آغا ز ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹنٹ محصور ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق متری گام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز، سی ار پی ایف 183,182 اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو محاصر میں لے لیا ہے اور وہاں تلاشی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔ جونہی سیکورٹی فورسزنے تلاشی مہم شروع تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں تصادم آرائی شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں جھرپ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ متری گام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظارہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں