ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 49

ملک کے غریبوں، محروموں، پسماندوں کی خدمت کرکے انہیں ان کے حقوق عطا کر رہے ہیں

سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر سے ملک آگے بڑھ رہا ہے /وزیر اعظم مودی
سرینگر /26اپریل / این این این وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’آج نائن گرو جی کے اسی جذبے کے ساتھ ملک غریبوں، محروموں، پسماندوں کی خدمت کر رہا ہے اور انہیں ان کے حقوق عطا کر رہا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم نریند رمودی نے 7 لوک کلیان مارگ پر منعقد شیو گری مٹھ کی 90ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈ جوبلی کے سال بھر چلنے والے جشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مشترکہ طور پر سال بھر چلنے والے اس جشن کا لوگو بھی لانچ کیا۔ شیو گری مٹھ اور برہما ودیالیہ دونوں کی شروعات عظیم سوشل ریفارمر نارائن گرو کی نیک خواہشات اور رہنمائی میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر شیو گری مٹھ کے روحانی پیشوائوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ مرکزی وزراء راجیو چندر شیکھر اور وی مرلی دھرن بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اپنے گھر میں سادھوئوں کا استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران شیو گری مٹھ کے سادھووئوں اور عقیدت مندوں سے ا پنی ملاقات کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح ان سے بات چیت کر کے انہیں ہمیشہ توانائی حاصل ہو تی رہی ہے۔ انہوں نے اترا کھنڈ کیدار ناتھ کے سانحہ کو یاد کیا جب مرکز میں کانگریس کی حکومت اور کیرالہ کے وزیر دفاع ہونے کے باوجود شیو گری مٹھ کے سادھوئوںنے ان سے گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر مدد مانگی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ شیو گری مٹھ کی 90 ویں سالگرہ اور برہما ودیالیہ کی گولڈ جوبلی کی تقریبات صرف انہیں ادارو ں کے سفر تک محدود نہیں ہے بلکہ ’’یہ آئیڈیا آف انڈیا ’’کا لافانی سفر بھی ہے، جو مختلف دور میں مختلف ذرائع سے آگے بڑھتا رہا’’۔وزیراعظم نے کہا کہ نرائن گرو جدیدیت کی بات کرتے تھے لیکن انہوں نے ہندوستانی ثقافت اور اقدارکو بھی مضبوط کیا۔ وہ تعلیم اور سائنس کی بات کرتے تھے لیکن دھرم، مسلک اور ہندوستانی کی ہزاروں سال پرانی روایت کو اجاگر کرنے سے بھی نہیں شرما تے تھے۔ نرائن گرو نے برائیوں کے خلاف مہم چلائی اور بھارت کو حقائق سے واقف کرایا۔ انہوں نے ذات پات کے نام پر ہونے والے امتیاز کے خلاف منطقی اور عملی لڑائی لڑی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’آج نائن گرو جی کے اسی جذبے کے ساتھ ملک غریبوں، محروموں، پسماندوں کی خدمت کر رہا ہے اور انہیں ان کے حقوق عطا کر رہا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں