موسم کی قہرسامانیوں سے ہوئے نقصان پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ 53

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا کلام صرف برصغیر کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے انمول سرمایہ

اقبال ہمیشہ معاشرے کی ترقی کیلئے کوشان رہے، جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہے / ڈاکٹر فاروق

سرینگر /20اپریل / این این این //نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ کا کلام صرف برصغیر کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے انمول، لافانی اور نادر سرمایہ ہے۔اُنہوں نے کہا ک حضرت ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ کا پیغام خدا اعتمادی اور خود اعتمادی پر مبنی ہے۔ آپ کے کلام میں انسان دوستی، باہمی رواداری، انسانیت کی بقا اور انسانی قدروں کی صحیح عکاسی کی گئی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق انہوں نے کہاکہ علامہ اقبالؒ اخوت اور محبت کے چراغوں کو روشن کرنے کا پیغام دیتے ہوئے اصل میں انسان کو بیکران بناکر اسے زندگی کا بڑا مقصد حاصل کرنے کا درس دیتے ہیں۔ علامہ اقبال ہمیشہ اپنے معاشرے کی ترقی کیلئے کوشان رہے، جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ،کہ وادی کشمیر کو ساری دنیا میں اِس لئے بھی ایک خاص مقام حاصل ہے کیونکہ مرحوم شاعر مشرق کا تعلق بھی وادی گلپوش سے ہی رہا ہے۔پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم وصال پر اُنہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ برصغیر کے اِس بلند پایہ شاعر فلسفی اور داناے راز کا کلام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کا کلام جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ جب بھی خطاب کرتے تھے تو تلاوت کلام پاک کے بعد مرحوم شاعر مشرق کے کلام سے ہی تقریر کا آغاز فرماتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ؒ بھی شیر کشمیر کے قدردان تھے اور ملک کشمیر کے عظیم لیڈر کیلئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’شیخ محمد عبداللہ نے کشمیریوں کے دل سے ظالم کا خوف دور کیا۔ وہ ایک نڈر رہنما ہے۔‘‘عمر عبداللہ نے کہا ،کہ شاعر مشرق کا کلام ہمارے لئے ایک انمول اور نادر تحفہ ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، شریف الدین شارق ،محمد یوسف ٹینگ ، ترجمان اعلیٰ تنویر صادق اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی شاعر مشرق کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں