99

کورونا وائرس :سرینگر کی خاتون/کولگام کاشہری جاں بحق/اموات کی تعداد87

سرینگر ؍23،جون؍پوشیدہ وبا ’’کورونا وائرس ‘‘ کے وار جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں گزشتہ 24گھنتوں کے دوران ایک خاتون سمیت2افراد کورونا وائر س کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر87ہوگئی جبکہ وادی کشمیر میں یہ تعداد77ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق نٹی پورہ سرینگر کی58سالہ خاتون منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی۔سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نمونیا اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلاء تھی جس کو کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق کولگام کا85سالہ شہری کی کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد انتقال کرگیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری کی منگلوار کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں انتقال ہوگیا ۔حکام کے مطابق کدار کولگام کا مذکورہ مریض دل کی نسیں مکمل طور پر بند تھی ۔مریض کو دل تک خون پہنچا نے کیلئے ’’پیس میکر‘‘ لگایا گیا ۔یہ جانکاری صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،پروفیسر فاروق جان نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریض کو 5جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور منگلوار صبح8بجکر15منٹ پر فوت ہوگیا ۔مذکورہ مریض کی موت سرینگر کی 58سالہ خاتون کی موت کے12گھنٹے بعد ہوئی ۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر87ہوگئی۔حکام کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے77جبکہ جموں صوبے میں10اموات ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد20ہے۔بارہمولہ میں13ہلاکتیں ، کولگام میں11ہلاکتیں ،شوپیان میں10، جموں میں7ہلاکتیں ،بڈگام اور اننت ناگ میں6،6ہلاکتیں ،کپوارہ میں 5ہلاکتیں ،پلوامہ میں 4ہلاکتیں ،بانڈی پورہ ،ڈوڈہ ،ادھمپور اور راجوری میں ایک ایک شہری کی کورونا وائر س سے موت ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ سوموار کی شب تک جموں وکشمیر میںمثبت معاملات کی کل تعداد6,088تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے6,088 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,472سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک3,531اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔/؍کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں