وزیراعظم مودی کا جادو گورننس کی سطحوں پرٹیم انڈیابنانے میں مدد گار: حکام 61

حکومت ہر ضرورت مند خاندان کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کیلئے پرعزم / وزیر اعظم

فلاحی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی مخلصانہ کوششیں جاری

سرینگر /12اپریل / این این این //وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت ہر ضرورت مند خاندان کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ وہ مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے سدھیر کمار جین نے وزیر اعظم مودی کو لکھے ایک خط میں ہاؤسنگ اسکیم کو بے گھر غریب خاندانوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیا تھا۔جس کے جواب میں وزیر اعظم نے انہیں گھر ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھر صرف اینٹوں اور سیمنٹ سے بنا ڈھانچہ نہیں ہوتا۔ ہمارے جذبات اور خواہشات بھی اس سے وابستہ ہیں اور گھر کی چاردیواری نہ صرف تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ ایک بہتر کل کا اعتماد بھی دیتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے انہیں لکھا کہ ’’آپ کے اپنے گھر کا خواب پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعے پورا ہوا ہے۔ اس کامیابی کے بعد آپ کے اطمینان کا احساس خط میں آپ کے الفاظ سے بآسانی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ گھر آپ کے خاندان کی باوقار زندگی اور آپ کے دونوں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک نئی بنیاد کی طرح ہے۔‘‘اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ہر ضرورت مند خاندان کو مکان فراہم کرنے کے مقصد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ وہ مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں