111

محکمہ موسمیات نے موسم خراب ہونے کی پھر پیشن گوئی

سرینگر/22جون/24جون سے وادی کشمیر میں ایک بار پھر شدیدبارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں24جون سے 25جون تک بادل گرجنے ، بجلی چمکنے کے ساتھ ساتھ تیز تر بارشیں ہوسکتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے وادی میں24جون سے 25جون تک بالائی اورمیدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ محکمہ کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور سخت ترین بارشیں ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جبکہ شہر سرینگر اور دیگر میدانی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آسکتی ہے اس کے علاوہ کئی جگہوں پر تیز بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودی بھی گرآسکتے ہیں اسلئے لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہیں کہیں پر 7ایم ایم اور 5ایم ایم بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگی تاہم سیلاب کا فی الحال کوئی امکان نہیں باقی وللہ ُ عالم ! (سی این آئی )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں