وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں 49

شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ، پہلگام اور گلمرگ کو چھوڑ کر دیگر علاقو ں میں پارہ صفر سے اوپر

24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کے بیچ تین مارچ تک موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
سرینگر/یکم مارچ/وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشو ں کے نتیجے میں سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے تین مارچ تک موسم مجموعی طو ر پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال مسلسل جاری ہے جس دوران ایک مرتبہ پھر وادی کے علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ ، پہلگام اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔دیگر بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان ابر آلود دہنے کے باعث رات کے درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوا اور منگل کو گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کرپارہ صفر سے اوپرچلا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.8 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.8 کے مقابلے میں کم سے کم 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے گزشتہ رات 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش، برف باری یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تین مارچ تک موسم مجموعی طو ر پر ابر آلود رہنے کی ہیشگوئی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں