یوکرین سے جموں کشمیر کے طلاب کوواپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں 51

یوکرین سے جموں کشمیر کے طلاب کوواپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

کشمیر ٹریڈ الاینس کامرکزی وزارت خارجہ پر زور
سرینگر/25فروری/کشمیر ٹریڈرز الائنس نے وزارت خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے جموں و کشمیر کے طلبا کی بحفاظت واپسی کے لیے بیرونی ممالک میں اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرے۔ کشمیر ٹریڈ الاینس کے صدر اعجاز شاہدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ نے جموں و کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں کو تناو میں ڈال دیا ہے جن کے بچے اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا”ٹی وی اسکرینوں پر بمباری، ہوائی حملے دیکھتے ہوئے، پوری دنیا میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے درمیان جو دنیا کے اس حصے میں پھنسے ہوئے ہیں۔”ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے 200 سے زیادہ طلبا یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور انسانی بحران ہے۔شاہدار نے وزارت داخلہ اور حکومت ہندسے ان طلباء کو واپس لانے کے لیے اپنے دفاتر کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اعجاز شاہدار نے کہا”نہ صرف طلباء بلکہ تمام ہندوستانی شہری جو یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں، اوران طلبائکو واپس لاکر یوکر حکومت کو ان کے سفری اخراجات برداشت کرنے چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں