59

یوکرین میں پھنسے طلبا کی گھر واپسی کے لئے اقدام کئے جائیں/ تاریگامی

سری نگر،24فروری // سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے مرکزی حکومت سے یوکرین میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبا کو واپس لانے کے لئے اقدام کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی ایک بڑی تعداد یوکرین میں پھنسی ہوئی ہے جو گھر واپس آنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان طلبا کے اہلخانہ اپنے بچوں کی حفاظت کے متعلق انتہائی فکر مند ہیں۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہارجمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا‘جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی ایک بڑی تعداد یوکرین میں پھنسی ہوئی ہے جو گھر واپس آنا چاہتے ہیں ان کے اہلخانہ ان کی حفاظت کے متعلق انتہائی فکر مند ہیں’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا:’ہم مرکزی حکومت سے یوکرین میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبا سمیت ملک کے شہریوں کو واپس لانے کے لئے اقدام کرنے کی تاکید کرتے ہیں’۔ادھر یونین ٹریٹری انتظامیہ نے یوکرین میں پھنسے طلبا کو جنگی بنیادوں پر وطن واپس لانے کے لئے اقدام شروع کئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ روس نے یوکرین پر جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور اس بیچ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کم سے کم180طلبا یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں