اگلے چار برسوں میں جموں کشمیر بجلی کی پیدوار میں خود کفیل بن جائے گا 62

کوروناکے اثرات میں کمی ،2سال بعدامرناتھ شروع ہونے کاقوی امکان

15 مئی تک ہونگی تمام تیاریاںمکمل،38دنوں تک ہوگی یاترا : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر:۱۹، فروری//جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے2سال بعد امرناتھ یاتراشروع کرنے کااشارہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کوروناو ائرس کااثر کم ہونے سے یہ اُمید پیداہوگئی ہے کہ اس سال یاتراہوگی۔جے کے این ایس کے مطابق جموں اور کشمیر میں کووڈ19 کے معاملات میں کمی آنے کے بعد، مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامی ممکنہ طورپراس سال ، امرناتھ یاترا کو دوبارہ شروع کرے گی۔خیال ر ہے سالانہ امرناتھ یاترا ہرسال ماہ جولائی میں شروع ہوتی ہے ،اوراس دوران ملک بھر سے کشمیرآنے والے لاکھوں ہندئو زائرین سطح سمندسے ہزاروں فٹ بلندی پرواقع امرناتھ گھپامیں حاضری دیتے ہیں۔ پہلگام کے مضافاتی پہاڑ پر واقع امرناتھ مندر کی سالانہ یاترا، کووڈ19 وبائی امراض کی وجہ سے لگاتار2سالوں سے معطل ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز ایک نیشنل نیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اُمید ہے کہ اس سال یاترا ہوگی کیونکہ کورونا وائرس کا اثر کم ہو رہا ہے۔منوج سنہا کانیوز چینل کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ جموں و کشمیر انتظامیہ کووڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور یاتریوں کی رجسٹریشن کے بارے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لے گی۔اس دوران معلوم ہواکہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے یاترا کی تیاری میں کچھ زمینی کام بھی شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹ میں مر کزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ یاتریوں کیلئے مخصوص مراکزمیں آکسیجن بوتھ اور جانچ کی سہولیات جو انتظامات کئے جارہے ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے مزید کہاکہ میٹنگیں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں اہم جنکشن کلورٹس پر سڑکوں کو چوڑا کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ یاترا کے انتظامات کرنے میں شامل تمام محکمے اپریل کے پہلے ہفتے سے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیں گے، اور ان کا مقصد 15 مئی 2022 تک تمام تیاریاںمکمل کرنا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکارنے بتایاکہ امرناتھ یاترا 2022، اگر منظوری دی جاتی ہے، تو عارضی طور پر27 جون سے ہو گی۔ اس سال یہ یاترا38 دن تک چلے گی اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں