سرکاری ملازمین کوہر ماہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنالازمی 56

سرکاری ملازمین کوہر ماہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنالازمی

سرینگر/ 17فروری//سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور حکم نامہ جاری ،ماہانہ حاضری کے بعد اب سرکاری ملازمین کو ہرماہ کی کار کردگی کارپورٹ پیش کرنا ہوگا جوبھی ادارہ ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہو گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرکاری ملازمین کواپنے آمدانی کے گوشوارے داخل کرنے کے بعد جموں وکشمیر سرکار نے سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور حکم نامہ جاری کیاجس کے تحت سرکاری ملازمین کی کار کردگی کی رپورٹ جموںو کشمیر حکومت کوپیش کرنی ہوگی ۔سرکار نے ا س کے لئے (ای پی ایم پی پوٹل )کاقیام عمل میں لایااور ما ہانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے ضلع سطح پرمنیٹرنگ افسروں کاقیام عمل میں لایا جوتمام اداروں سے یکم تاریخ سے لے کر سات تاریخ تک کا رکردگی کارپورٹ طلب کرینگے اور ا سکے بعدیہی رپورٹ جائزہ لینے کے بعد سرکار کوپیش کی جائیگی ۔جو بھی ادارہ ماہانہ رپورٹ باقائدگی کے ساتھ پیش کرنے میں ناکام ثابت ہونگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔جنرل ایدمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ ملازمین کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے میں کسی بھی طرح کی غیرسنجیدگی کامظاہراہ ناکریں ۔واضح رہے کہ ا سے پہلے جموںو کشمیرمیں سرکاری اداروں میں شفافیت قائم کرنے اور اداروں کوجواب دہ بنانے کے لئے ضلع سطح پر انڈکس رپورٹ کاقیام عمل میں لایاگیااور اب سرکار نے اداروں کی کارکردگی اور ملازمین کے کام کاج کوپرکھنے کے لئے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں