59

ٹنل کٹرا بانہال ٹنل ایشیا کی دوسری بڑی ٹنل ہے

جس پر پچھلے سات برسوں سے کام چل رہا ہے /ناردرن ریلوے
سرینگر//17فروری//کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیاہے ۔یو پی آئی کے مطابق بدھ کے روز کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر سرنگ کو آر پار کیا گیا اور اس طرح سے کنسٹریکشن کمپنی نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔نمائندے نے بتایا کہ اس ٹنل پر پچھلے سات برسوں سے کام چل رہا ہے اور یہ ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ کٹرا اور بانہال کے درمیان 111کلومیٹر پر کام تیز رفتار سے جاری ہے اور اس مرحلے میں بڑے پلوں اور سرنگوں کا کام بھی مختلف مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔بتادیں کہ بانہال بارہ مولہ کے درمیان 161کلومیٹر حصے کو پہلے ہی قابل آمدورفت بنایا گیا ہے ۔ ناردرن ریلوے حکام نے بتایا کہ کٹرا بانہال کے درمیان 13کلومیٹر ریلوے ٹنل کو آر پار کیا گیا ہے ۔ اُن کے مطابق بانہال قاضی گنڈ ٹنل 11.2کلومیٹر ہے جبکہ کٹرا بانہال ٹنل 13کلومیٹر ہے جو ملک کی سب سے بڑی ٹنل ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل کو نئی اور جدید ٹیکنیک (این اے ٹی ایم ) طریقے سے قائم کیا گیا اور اس کے تحت کھدائی کے دوران جدید طرز کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا تا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سخت اور پُر خطر پہاڑی راستے ہونے کے باوجود بھی ریلوے نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں