جموںوکشمیر میں امن جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کی کچلنے کوپہلی ترجیح 56

جموں وکشمیر میں امن جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کی کچلنے کوپہلی ترجیح

لیتہ پورہ فدائین حملے میں جان بحق ہونے والے ہمارے ہیر وں تھے /ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف
سرینگر/ 14فروری/جموں وکشمیر میںامن لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل سی آر پی ایف نے کہا کہ 14فروری 2019کو لیتہ پورہ اونتی پورہ میں فدائین حملے کے دوران جان بحق ہونے والے کے جوان ہمارے ہیروں تھے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی اور ملک کی سلامتی کو اولین ترجیح ہوگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق لیتہ پورہ اونتی پورہ میں 14فروری 2019کے فدائین حملے میں مارے گئے ۔سی آر پی ایف جوانوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ حملے میں جن جوانوں نے اپنی جانیں گنوائی وہ ہمارے ہیروں تھے۔ انہوںنے ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اپنی جانوں کانظرانہ پیش کیااور ان کی یہ قربانی ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہوگی ۔سی آر پی ایف جوانوں کوخراج عقیدت اد اکر تے ہوئے ایڈیشنل جنرل نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح امن ترقی اور خوشحالی کی ہوگی ۔ملک میں بالعموم اور جموںو کشمیرمیں باالخصوص امن امان کوقائم رکھنے، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے، ملک دشمن سرگرمیوں میںملوث افرا دکے خلا ف کارروائیاں عمل میں لانے اور عسکریت کوکچلنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ و ادی میں بالخصوص سی آر پی ایف جموںو کشمیر پولیس کے ساتھ امن امان کوقائم رکھنے عسکریت کوکچلنے غیرقانونی سرگرمیوں کوروکنے کیلئے بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ جموںو کشمیر میں پھر سے امن لوٹ ا ٓئیگا اور عسکریت نیست نابود ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں