مہجور میموریل بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ میں تقریب کا انعقاد 73

مہجور میموریل بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ میں تقریب کا انعقاد

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی حوصلہ افزائی۔
پلوامہ/ تنہا ایاز/ مہجور میموریل بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران سکول کے ایک ہونہار طالب علم کو انعام سے نوازا گیا۔ مذکورہ طالب علم نے حال ہی میں بارہویں کے سالانہ امتحان میں آرٹس مضمون میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم سہیل احمد ڈار کے اعزاز میں مہجور میموریل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سکول کے پرنسپل شیخ محمد اقبال نے طالب علم سہیل احمد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سکول کا نام روشن کیا۔نمائندے کے مطابق حال ہی بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں مہجور میموریل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے طالب علم سہیل احمد ڈار نے آرٹس سٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سکول کی جانب سے مذکورہ طالب علم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے پرنسپل کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سکول کے پرنسپل شیخ محمد اقبال نے طالب علم سہیل احمد کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔سکول کے اساتذہ نے مذکورہ طالب علم کو بارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں