57

نشاط پارک بانڈی پورہ میں پولیس و سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر گرینیڈ حملہ

پولیس اہلکار ہلاک ، چار فورسز اہلکار زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ، حملہ آوروں کی تلاش جاری
سرینگر/11فروری/شمالی ضلع بانڈی پور کے نبر پورہ نشاط پارک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم افراد نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشتر کہ پارٹی کو شنانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ چار دیگر فورسز اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے بانڈی پورہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے نشاط پارک بانڈی پورہ کے نزدیک پولیس و سی آر پی ایف کی مشتر کہ ناکہ پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھنکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے نامعلوم سمت سے نشاط پارک بانڈی پورہ کے نزدیک تعینات ناکہ پارٹی جس میں پولیس و سی آر پی ایف اہلکار شامل تھے کو نشانہ بنانے کے غرض سے ایک ہتھ گولہ پھنکا دیا جو ایک زو ر دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ ذرائع کے مطابق گرینیڈ کی آہنی ریزوں کے نتیجے میں وہاں کھڑے چار پولیس اہلکار اور ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا جن کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ گرینیڈ حملے کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری وہاں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے پولیس و سی آر پی ایف کی مشتر کہ پارٹی کو بشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں وہ پانچ فورسز اہلکار جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی فورسز اہلکار وں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں